سلمان اکرم راجا کا مشال یوسفزئی کے خلاف سخت ایکشن کا عندیہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے سینیٹر مشال یوسفزئی کے خلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر لگتا ہے پی ٹی آئی کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم جاری ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم جاری ہے،ہم جانتے ہیں کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے پر کس کو دکھ ہوا اور کون ایسا نہیں چاہتا تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی جس طرح وزیر اعلیٰ بنے وہ سب کے سامنے ہے،میں سہیل آفریدی کے ساتھ قانونی طور پر کھڑا رہا۔
علیمہ خان اورمشال یوسفزئی میں اختلافات شدت اختیارکرگئے
دوسری جانب علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں وہ ان کی ذمےداری پوری کر رہی ہیں،انہیں لگتا ہے کہ مشال یوسفزئی عمران خان کی خیرخواہ نہیں ہیں۔
