سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔
جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کے پاس انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم نامہ موجود ہے،روکنا توہینِ عدالت اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
بیرسٹر سلمان اکرم رجہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں دی گئی ہیں،جس پر خدشات ہیں۔
جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی سے متعلق ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے،فواد چوہدری تحریک انصاف میں نہیں ہیں۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور جیل جانے والے راستوں پر کنٹینر لگادیے گئے ہیں۔
