ہر ایک سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم کا جواب

پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کےلیےتیار ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبرغلط ہے،عمران خان نے تمام قائدین پراعتماد کا اظہار کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی قائم کرکےمجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو اس میں شامل کیا ہے۔

پی ٹی آئی سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے : عطا تارڑ

 

اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ہم ہر ایک کےساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات ممکن تھےاور مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اوربےوقوفی ہوگی،صوبے کو مزید انتشارمیں نہ ڈالیں۔

Back to top button