اداکار سلمان خان بھی مولانا طارق جمیل کے مداح نکلے
پاکستانی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان ان کے بیانات کو اپنے گھر میں باقاعدگی سے سنتے ہیں، مولانا طارق جمیل کا شمار نامور اسلامک اسکالرز میں ہوتا ہے، وہ بالی وڈ اسٹار عامر خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے ایک انٹرویو میں بالی وڈ ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ شروع میں انہوں نے بھارتی اداکار سے فلموں کی باتیں کیں، جس پر اداکار حیران رہ گئے، انہوں نے عامر خان کو پرانے بالی وڈ سے متعلق وہ باتیں بتائیں جو وہ خود بھی نہیں جانتے تھے، جس کے بعد اداکار پرسکون ہوگئے اور ان سے ملاقات کا دورانیہ بڑھا دیا۔مولانا طارق جمیل کے مطابق دورانیہ بڑھنے کے بعد انہوں نے عامر خان کو حج کرنے کا کہا اور انہیں حج کی فضیلت بتائی، اب حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان اپنے گھر میں ان کا بیان سنتے ہیں۔پوڈکاسٹ کے دوران نادر علی نے سوال پوچھا کہ ’آپ نے مجھے کہا تھا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان نے مجھے بتایا کہ سلمان خان کے گھر بھی بیان چلتے ہیں، کیا آپ کو یاد ہے؟ جس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عامر خان نہیں بلکہ میرے ایک دوست ہیں جن کا کاروبار بھارت میں بھی ہے، وہ ممبئی گئے تو ان کے پارٹنر نے ان کی ملاقات سلمان خان سے کروائی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سلمان خان کو جب معلوم ہوا کہ میرے دوست پاکستان سے ممبئی آئے ہیں تو انہوں نے میرے دوست سے دریافت کیا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں؟ جس پر میرے دوست نے کہا کہ آپ کو ان کا کیسے پتا؟ اس پر سلمان خان میرے دوست کو اپنے گھر کے انادر لے گئے جہاں ایک دیوار کے ساتھ میرے بیان کی ڈھیروں سی ڈیز موجود تھیں۔نامور اسلامک اسکالر نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کی بہنیں بھی باقاعدہ میرا بیان سنتی ہیں اور ان کے گھر میں بھی میرے
آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کے آؤٹ ہونے کے امکانات کیوں؟
بیانات سنے جاتے ہیں۔