سلمان خان کی ’’ٹائیگر تھری‘‘ نے اوپننگ پر کتنے کروڑ کمائے؟

بالی ووڈ بھائی جان کی فلم ’’ٹائیگر تھری‘‘ دیوالی پر ریلیز کر دی گئی ہے جس نے اوپننگ 40 کروڑ کا بزنس کیا ہے، ’دی ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کی اوپننگ 42 کروڑ روپے سے ہوئی تھی اور ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی 40 کروڑ 35 لاکھ روپے کے ساتھ ہوئی تھی۔معروف فلمی ناقد اور فلم بزنس پر نظر رکھنے والے انفلوئنسر ترن آدرش ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اتوار کیلئے اس فلم کی دو لاکھ 71 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی تھیں جبکہ سوموار کے لیے ایک لاکھ سے زیادہ ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ ہو گئی ہے۔انھوں نے لکھا کہ پہلے دن پہلے شو تک فلم نے 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا تھا، یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا ہیں جبکہ منیش شرما نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے، فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ قطرینہ کیف اور اداکار عمران ہاشمی ہیں اور 2017 میں آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا اسے سیکوئل کہا جا رہا ہے، یہ فلم پہلی فلم کی طرح پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی ’’آئی ایس آئی‘‘ اور انڈین خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ اینلیسیں ونگ (را) کے درمیان خفیہ منصوبوں کی کہانیوں پر مبنی ہے۔ فلم میں بالی وڈ کے بادشاہ کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کا ایک چھوٹا سا کردار ہے اور وہ اپنی فلم ’’جوان‘‘ کے کردار میں آ کر اویناش ’’ٹائیگر‘‘ سنگھ راٹھور یعنی سلمان خان کو بچاتے ہیں جو کہ پاکستانی خفیہ ادارے کی قید میں ہوتے ہیں جبکہ عمران ہاشمی جاسوسوں کی جاری کشمکش میں کترینہ کیف کو بھی کھینچ لیتے ہیں۔اسی طرح میجر کبیر دھالیوال کے رول میں اداکار رتک روشن بھی بطور مہمان اداکار سامنے آتے ہیں، ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں بنی یہ فلم انڈیا کے سنیما گھروں میں اتوار کے روز ریلیز ہوئی، اس فلم کی بازگشت سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے چل رہی تھی اور سلمان خان کے مداح اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔انسٹاگرام پر سکھوندر سنگھ نامی صارف نے انڈین پی ایم نریندر مودی کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں نریندر مودی سلمان کی فلم ’ایک تھا ٹائيگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے حوالے سے کہا تھا کہ ’وہ وہیں نہ رکے، صرف زندہ ٹائيگر زندہ ہے سے کام نہیں چلے گا۔بہرحال شاہ رخ اور سلمان خان کے فینز آپس میں ہمیشہ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’ٹائیگر 3‘ تو بارہا ٹریلر اور ٹیزر کی ریلیز کے ساتھ ٹرینڈ کرتا رہا ہے لیکن گذشتہ روز سے ’ٹائیگر3 ریویو‘ ٹرینڈ کر رہا اور اس کے تحت لوگ اس فلم کی کہانی اور اس کے کرداروں کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔فلم ناقد ترن آدرش نے لکھا کہ اگر اس فلم کی ایک لفظ میں تعریف کی جائے تو یہ ’سمیش ہٹ‘ ہے۔ سنی شائنس نامی ایک صارف نے سینئر صحافی ابھیسار شرما کا فلم کے بارے میں تبصرہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب بات ایکشن فلموں کی آتی ہے تو سلمان خان بالی وڈ کے آفیشل ڈیڈی ہیں۔ ان کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔جبکہ اس کلپ میں ابھیسار شرما کہتے ہیں کہ ’ایک عرصے بعد ایک ایسی ایکشن فلم دیکھی جس میں ایک لمحے کے لیے بھی میری نظر سکرین سے نہیں ہٹی۔ ایک صارف نے ایک تھیئٹر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جب سلمان خان پہلی بار سکرین پر آتے ہیں تو لوگ ہال کے اندر پٹاخے اور پھلجھڑیاں اور ماہتابیاں چھوڑنے لگتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’اگر چہ ہال کے اندر پٹاخے چلانا خطرناک ہو سکتا ہے لیکن مداحوں کو کون روک سکتا ہے۔سلمان خان بالی وڈ کے ایسے اداکار ہیں جن کی سب سے زیادہ فلموں نے 100 کروڑ کی کمائی کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ ان دنوں انڈین فلموں کا 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کامیابی کی ایک نئی سطح قرار پائی، فلم میں صرف سلمان خان کی موجودگی ہی فلم کے ہٹ ہونے کی ضامن ہوتی ہے کیونکہ
کیا واقعی نون لیگ کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو چکی ہے؟
آخر سلمان خان ’کسی کے بھائی اور کسی کی جان‘ تو پہلے سے ہی ہیں۔
