سلمان خان سے شادی کامطالبہ کرنیوالی لڑکی گرفتار

بالی وڈ اسٹار سلمان خان سے شادی کی خواہش مند لڑکی کو اداکار کے فارم ہاؤس کے باہر ہنگامہ برپا کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود نہیں ہیں، اس دوران سلمان خان کے فارم ہاؤس کے باہر موجود لڑکی کی مشکوک حرکتوں نے سب کو پریشان کردیا۔
ٹی20ورلڈ کپ، بڑا اپ سیٹ، امریکہ نے پاکستان کو شکست دے دی
دہلی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی سلمان خان سے ملنے کی خواہش میں ان کے پانول فارم ہاؤس پہنچی تھی، لڑکی کا مطالبہ تھا کہ وہ سلمان خان سے ملنا اور پھر شادی کرنا چاہتی ہے، جب لڑکی کو یہ بتایا گیا کہ سلمان خان فی الحال بھارت میں موجود نہیں تو اس نے فارم ہاؤس کے باہر ہنگامہ برپا کردیا۔
