سلمان خان 60 سال کے ہوگئے

بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان 60 برس کے ہوگئے۔قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ پنویل فارم ہاؤس میں سالگرہ کاکیک بھی کاٹاگیا۔
سالگرہ کی نجی مگر شاندار تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جن میں خوشگوار لمحات، قہقہے اور یادگار مناظر دیکھنے کو ملے۔
تقریب میں سلمان خان کے خاندان کے افراد کے علاوہ فلم اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات شریک ہوئیں۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سلمان خان نے کیک کاٹنے کے لیے اپنے والد سلیم خان کو مدعو کیا، جبکہ ان کے بھائی سہیل خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ اس لمحے کو مداحوں نے خاص طور پر سراہا۔
