ثمربلورنےقومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرنےوالی ثمربلورنےقومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

  ثمربلورکےساتھ سابق رکن صوبائی اسمبلی جمشید مہمند کی اہلیہ نے بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے پشاور دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ایک سوچا سمجھا فیصلہ ہے، یہ کوئی اچانک فیصلہ نہیں تھا بلکہ ایک سال سے بات چیت جاری تھی۔

ثمر بلور کا کہنا تھا کہ وہ پشاور کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں، اور جن لوگوں کو اس شہر پر مسلط کیا گیا، وہ صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) کا باقاعدہ حصہ بننے والی ثمر بلور نے واضح کیا کہ غلام احمد بلور ہمارے خاندان کے سربراہ ہیں، اور ان کی عملی سیاست سے کنارہ کشی کے بعد ہی ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی اور اس کی قیادت ان کے لیے آج بھی قابل احترام ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہارون بلور کی برسی کے موقع پر کہی، اور کہا کہ ہم اپنے شہداء کو دل میں زندہ رکھتے ہیں۔

ثمر بلور نے خیبر پختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے نام پر ایک سرکس چل رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں پشاور کے اپنے آبائی حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

Back to top button