سمیراحمد سیدچیمپئنز ٹرافی کیلئےڈائریکٹرتعینات

 پی سی بی نےسمیر احمد سید کوآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کاٹورنامنٹ ڈائریکٹرمقررکردیا۔

پاکستان میں 19 فروری سے9مارچ تک تین شہروں میں طے شدہ چیمپئنز ٹرافی کا 2017 میں ہونے والا آخری ایڈیشن انگلینڈ میں پاکستان نے جیتا تھا۔

چیئرمین بورڈ محسن نقوی کا کہناتھا کہ’ سمیر احمد ایک پیشہ ورانہ شخص ہیں اور ان کے پاس انتظامی امور کا وسیع تجربہ ہے۔کرکٹ کے لیے ان کی بے پناہ محبت کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور فینز کے لیے ایک یادگار چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کریں گے۔

محسن نقوی نےکہاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سےپاکستان کی عالمی معیار کے کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کا مظہر ہوگی۔

چیئرمین پی سی  بی نےکہا کہ ملک میں کھیل کے چاہنے والوں اورمہمان نوازی کو دیکھنےکےلیےدنیا بھر سے کھلاڑیوں اور فینز کوخوش آمدید کہتےہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں کھیلوں کےسب سےبڑےایونٹ کے طور پر ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا اور سمیر احمد کی سربراہی سےعالمی کرکٹ کمیونٹی یقین رکھ سکتی ہےکہ یہ ایونٹ پاکستان کے اعلیٰ معیار کی شاندار روایت کے مطابق منعقد ہوگا۔’

Back to top button