سمیع اللّٰہ پاکستان ہاکی کے چیف سلیکٹر نامزد

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن سمیع اللّٰہ کو چیف سلیکٹر نامزد کردیا۔

صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ سمیع اللّٰہ کی تقرری کی سفارش پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی نے کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سمیع اللّٰہ کی بطور چیف سلیکٹر تقرری سے قومی ٹیم کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرے گی۔

ادھر حکام پی ایچ ایف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمیع اللّٰہ کی تقرری پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور فروغ کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ایک جامع "ہاکی روڈ میپ” بھی ترتیب دیا ہے۔

صدر پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی مقابلوں کےلیے سالانہ کیلنڈر تیار کیا جارہا ہے۔

Back to top button