مریم نواز کے رول کیلئے انجکشن سے رنگ گورا کروا لوں گی

اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ انکی سانولی رنگت فلم میں مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں تو نہیں ہے لیکن ان جیسی گوری رنگت پانے کے لیے وہ انجکشن لگوا کر مطلوبہ کردار ادا کر سکتی ہیں۔ صنم سعید نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا تعلق اخک کشمیری خاندان سے ہے اور ان کے تمام فیملی ممبرز ایسے ہی گورے چٹے ہیں جیسی مریم نواز ہیں لہذا یہ تاثر دینا کہ وہ انجکشن لگوا کر گوری ہوئی ہیں سراسر ذیادتی ہے۔

پروگرام کے دوران جب صنم سعید سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں آفر ہو تو کیا وہ کسی فلم میں مریم نواز کا کردار ادا کرنا چاہیں گی، اس پر انہوں نے کہا کہ اگر ان کی رنگت پر کسی نے اعتراض نہیں کیا تو وہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کردار بھی ادا کر لیں گی، تاہم انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے فلم بنانے والوں کو کسی اور کو تلاش کرنا پڑے گا کیوں کہ میرا رنگ مریم نواز جیسا گورا نہیں ہے۔

انکے اس جواب پر صنم کے ساتھ پروگرام میں موجود اداکار محب مرزا نے ان سے کہا کہ کیا وہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے رنگت گوری کرنے والا مشہور انجکشن نہیں لگوا سکتیں؟ اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ مریم کا رول ادا کرنے کے لیے رنگ گورا کرنے والا انجکشن بھی لگوا لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری آپشن یہ ہے کہ میں میک اپ کی مدد سے مریم جیسی گوری بن جاوں۔

صنم سعید نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ‘زندگی گلزار ہے’ نامی ڈرامے میں ادا کردہ انکا کردار ان کی حقیقی زندگی سے بہت مختلف تھا جب کہ انہیں فواد خان کے بجائے محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ مزہ آیا۔
یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے حال ہی میں "عشرت میڈ ان چائنا’ نامی ایک فلم میں کام کیا ہے جو کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

یوکرین میں پیدا ہونے والی سلمان تاثیر کی بہو حملے پر پریشان

اس فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ افواہیں بھی گرم رہیں کہ شاید محب مرزا اور صنم سعید ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ محب مرزا اور صنم سعید دونوں طلاق یافتہ ہیں۔ ان کی شادی کی افواہوں نے تب زور پکڑا جب محب مرزا اور صنم سعید نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں اکٹھی بنوائی گئی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں اور افواہوں کے ایک طوفان کو جنم دے دیا۔

محب مرزا کی اپنی اہلیہ اداکارہ آمنہ شیخ سے 2019 میں طلاق ہو گئی تھی جن میں سے ان کی ایک بچی بھی ہے جو آمنہ شیخ کی دوسری شادی کے بعد ان کے ساتھ ہیں امریکہ شفٹ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ صنم سعید نے بھی کافی عرصہ پہلے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے خود اپنی ذات کو قرار دیا تھا۔
جیو کے جشن کرکٹ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ لوگ ان کی آنے والی فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ میں ان کا ڈانس دیکھ کر کافی محظوظ ہوں گے، تاہم انہوں نے کہا ان کی اب تک کی سب سے بہترین فلم انکے خیال میں ‘کیک’ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صنم نے بتایا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنے میں مزہ آتا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے اتفاق کیا کہ عورتیں ہی عورتوں کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہیں۔ صنم سعید نے کہا کہ وہ سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں اور نہ ہی وہ کبھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ شاید عمران خان ان کی دعائوں کی وجہ سے وزیر اعظم بنے، کیوں کہ انہوں نے پاکستان کے لیے ایک ایماندار وزیر اعظم کی دعا کی تھی۔

Back to top button