سانگھڑ: گاڑی سے صحافی کی لاش ملنے کا واقعہ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

سانگھڑ میں صحافی خاور حسین کی موت کے واقعے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واقعہ کو بظاہر خودکشی قرار دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاور حسین کو سر میں گولی لگی، جو ان کے اپنے ہی لائسنس یافتہ پستول سے چلائی گئی۔ فنگر پرنٹس، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

سی سی ٹی وی میں خاور حسین کو ایک ریسٹورینٹ میں دو مرتبہ آتے اور جاتے ہوئے جبکہ بعد ازاں گاڑی میں بیٹھتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو عینی شاہدین نے بھی انہیں ہوٹل کے اندر اور باہر آتے جاتے دیکھا ہے۔

راولپنڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال عملے کی مبینہ غفلت بے نقاب، رپورٹ جاری

 

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کے شواہد واقعہ کو خودکشی کی جانب اشارہ کرتے ہیں، تاہم تحقیقات ہر ممکن زاویے سے جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

 

Back to top button