ثانیہ مرزا نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو  دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈرمقرر کر دیا ۔

ثانیہ مرزا کودبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔

2005میں میں قائم  ہونےوالی دبئی اسپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا سرکاری ادارہ ہے۔ یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرتی سطح پر خاص طور پر خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی سرگرم ہے۔

37سالہ سابق ٹینس اسٹار نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر  لکھا کہ ‘دبئی کی اسپورٹس ایمبیسڈر بننے پر فخر اور شکرگزار ہوں۔

بدھ کو دبئی میں ہونےوالی اس تقریب میں کھیلوں کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ شامل تھے۔

ثانیہ مرزا کو اس کامیابی پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن 2023 میں اپنا آخری میچ کھیل کر ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

Back to top button