سنجے دت نے اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی کرلی

بولی وڈ ’بابا‘ کہلانےوالےاداکار سنجےدت نے65 سال کی عمر میں دل بہلانے کی خاطر اپنی ہی بیوی سےدوبارہ شادی کرکےاہلیہ سمیت مداحوں کوبھی خوش کردیا۔

سنجےدت سےقبل بھی متعدد بھارتی اداکاربھی دل بہلانےکی خاطراپنی ہی بیویوں سےدوسری بارشادی کرچکےہیں۔

ٹائمز آف انڈیاکےمطابق سنجےدت نےاہلیہ منایادت سےدوبارہ شادی کرلی اور اس حوالےسےاداکارنےاپنےہی گھرمیں تقریب کااہتمام کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارنےاہل خانہ سمیت ہندو پنڈتوں کےسامنےاہلیہ کےساتھ دوبارہ سات پھیرےلیےاور ایک دوسرےکومالاپہنائیں اوروہ تمام رسومات ادا کیں جو کہ شادی کےوقت ادا کی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیاپر بھی سنجےدت کی اپنی ہی اہلیہ کےساتھ دوبارہ شادی کرنےکی ویڈیو­­وائرل ہوگئی۔جس پرسوشل میڈیا صارفین نےدل چسپ تبصرےکیے۔

بعض صارفین نےلکھا کہ دل بہلانےکی خاطراپنی ہی بیوی اوراپنےہی شوہرسے دوبارہ شادی کرنےکی حکمت عملی اچھی ہے۔

سنجے دت اورمنایا دت نےپہلی بار2008 میں شادی کی تھی۔اب انہوں نےڈیڑھ دہائی بعدایک دوسرےسےدوبارہ شادی کرلی۔

اس سےقبل سنجےدت نےدوشادیاں کی تھیں، جس میں سےایک شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی جب کہ اداکار کی ایک اہلیہ دماغی کینسر کےباعث انتقال کر گئی تھیں۔

سنجےدت نےپہلی شادی1996میں ریچا شرماسےکی تھی جو کہ1998میں برین ٹیومکےباعث انتقال کرگئی تھیں۔

اداکار نے دوسری شادی 1998 میں ایئر ہوسٹس ریا پلائی سے کی تھی، جن سے 2008 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

ٹی وی پروگرام میں فردوس جمال جیسے سینیئر اداکار سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں : بشریٰ انصاری

دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے منایا دت سے شادی کی اور اب انہوں نے چوتھی شادی بھی اپنی تیسری ہی بیوی سے کرکے خود کو اور اہلیہ کو خوش کردیا۔

Back to top button