سارا انعام قتل کیس: عدالت کا مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی بریت کے خلاف دائر اپیل پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے، کیونکہ جس مقام پر قتل ہوا وہاں ثمینہ شاہ موجود تھیں اور انہوں نے ہی پولیس کو اطلاع دی تھی۔
عدالت نے ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں سارا انعام کو اُن کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا۔
