سارہ شریف قتل کیس،والد اور سوتیلی ماں کوعمرقید کی سزا

برطانوی عدالت نے10 سالہ سارہ شریف کے قتل کےجرم میں مقتولہ کے والد عرفان شریف اورسوتیلی ماں بینش بتول کو عمر قید کی سزاسنادی۔

عدالت نے مقتولہ کےچچا فیصل ملک کو بھی16 سال قید کی سزا سنائی۔

جج کے مطابق عرفان شریف کو کم سےکم40 سال اور بینش بتول کو کم سے کم 33 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔

سزا کا کم سے کم وقت ختم ہونےکےبعدبھی رہائی کی گارنٹی نہیں، کم سےکم سزا کا وقت ختم ہونےکےبعد پیرول فیصلہ ہوگا۔

گزشتہ ہفتے لندن کی عدالت نےسارہ شریف قتل کیس کا فیصلہ سناتےہوئے مقتولہ کے باپ عرفان شریف اورسوتیلی ماں بینش بتول کو قتل کامجرم قراردیا تھا۔

عدالت میں دوران سماعت عرفان شریف نےسارہ کو آئے زخموں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی، عرفان شریف نےسارہ کودھاتی ڈنڈے،کرکٹ بیٹ اورموبائل فون سے مارنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

خیال رہےکہ 10 برس کی سارہ شریف کی لاش ووکنگ میں گھر سےگزشتہ برس 10 اگست کو ملی تھی، برطانوی پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سارہ کےوالد، چچا اور سوتیلی ماں سارہ کی لاش ملنےسےچند گھنٹے قبل پاکستان روانہ ہوگئے تھے، سارہ سے متعلق اطلاع پاکستان سےاس کےوالدنےایمرجنسی نمبر پر دی تھی۔

برطانیہ کی جانب سےملزمان کی گرفتاری کے لی پاکستان سےرابطہ کیا گیا تھا۔ ایک ماہ بعد برطانیہ واپس آنے پر تینوں کو جہاز سے ہی حراست میں لےلیا گیا تھا۔

Back to top button