سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اختر مینگل کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل ہے، جس کی بنیاد پر انہیں بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اختر مینگل ایک نجی ایئرلائن کی دبئی جانے والی پرواز میں سوار تھے جب انہیں امیگریشن حکام نے آف لوڈ کیا۔

اس موقع پر اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "میں دبئی جا رہا تھا، امیگریشن حکام نے بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے، اس لیے آف لوڈ کر دیا گیا۔”

جنوبی وزیرستان: موبائل پٹرولنگ ٹیم پر حملہ ، سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار اغوا

 

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ اور بی این پی کے رہنما غلام نبی مری نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکنا نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر آئینی عمل ہے۔

آغا حسن کا کہنا تھا کہ "اختر مینگل تاحال رکن قومی اسمبلی ہیں اور ان کا استعفیٰ بھی منظور نہیں ہوا، اس لیے ان پر بیرون ملک جانے کی کوئی قانونی پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔”

Back to top button