سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اختر مینگل کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، جس کے بعد ان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ حلقہ این اے 256 خضدار سے منتخب رکن قومی اسمبلی تھے۔

Back to top button