سردار اختر مینگل کاپاکستان واپسی کافیصلہ

بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ سرداراختر مینگل نےملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان واپس آنےکافیصلہ کرلیا۔

آئینی ترمیم سےقبل قومی اسمبلی سےاحتجاجامستعفی ہوکر بیرون ملک جانےوالےسرداراختر مینگل نےاب سیاسی صورت حال کےپیش نظر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

سرداراختر مینگل دبئی سےکل صبح اسلام آبادپہنچیں گے

قریبی ذرائع کےمطابق سرداراختر مینگل دبئی سےکل صبح اسلام آبادپہنچیں گے اور پھر مشاورت کےبعداگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔اس سے قبل سردار اختر مینگل نے دو روز پہلے سماجی رابطے کی سائٹ پردعویٰ کیا تھا کہ اُن کی جماعت کے 2 سینیٹرز کو آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنےپرہراساں کیا جارہا ہے۔

 سردار اختر مینگل نے لکھا کہ  اب ایسی صورت میں ہمارے پاس ایک واحد راستہ یہ ہے کہ ان دونوں اراکین سےبھی استعفیٰ دلوادیاجائے۔ایک روزقبل اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں سرداراخترمینگل کےفلیٹ کا دورہ کیا تھا۔

طالبہ کیساتھ زیادتی کی جھوٹی خبرپھیلانےوالےملزم کی رہائی کاحکم

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدرساجد ترین دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نےاخترمینگل کے فلیٹ پر چھاپہ ماراتاہم وہ موجود نہیں تھے۔پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر افراد کیخلاف انٹیلی جنس رپورٹ تھیں۔

سرداراختر مینگل کی پولیس چھاپے کی مذمت

سرداراخترمینگل نے پولیس کی جانب سےچھاپے کی مذمت کرتےہوئے کہا تھا کہ ایسے اقدامات سے ہماری جماعت کوڈرا کرحمایت کیلئےراضی نہیں کیا جاسکتا،عدالتی پیکج کی ووٹنگ پران کی پارٹی کےسینیٹرزدباؤ میں نہیں آئیں گے۔

Back to top button