سرفراز احمدچیمپئنز ٹرافی کے سفیرمقرر

آئی سی سی نے پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمدکو چیمپئنز ٹرافی کا سفیر مقرر کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئےسفیر مقرر کیے گئے ہیں جن میں2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنےوالی پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی نےشیکر دھون اور ٹم ساؤتھی کوبھی چیمپئنز ٹرافی کاسفیرمقررکیا ہے، آسٹریلیا کے شین واٹسن بھی ایونٹ کےسفیرمقرر کیےگئےہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سفیر ایونٹ کے دوران میچز پر اپنی رائے دیں گے۔

سرفراز احمدکا کہنا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا، 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی تھی، چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن ہمیشہ میرے دل کے قریب رہےگا۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ کرکٹ کیلنڈر میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی اور  اتنے اسپیشل ایونٹ کی میزبانی پاکستان کوملنے پر خوشی ہے، اس فارمیٹ کا مطلب ہےکہ اس میں ہر میچ اہم ہے، بطور  سفیر  اپنا کردار  ادا کرنےکے لیے بیتاب ہوں۔

سابق بھارتی بیٹر  شیکھر دھون کا کہنا ہےکہ  چیمپئنز ٹرافی کا سفیر بننا میرے لیے ایک خاص احساس ہے، اگلے چند ہفتوں میں دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیمیں وائٹ جیکٹ کے لیے مقابلہ کرتی نظر آئیں گی، بطور کھلاڑی آپ کو پتہ ہوتا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ ہر گیند اہم ہوتا ہے۔

Back to top button