سرفراز بگٹی کوبگٹی قبیلے کا8واں چیف منتخب کرلیاگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان  میر سرفراز  بگٹی کو  بگٹی قبیلےکا 8 واں چیف منتخب کرلیا گیا۔

بگٹی قبائل کے تمام چیف وڈیروں کی رضامندی سے سرفراز بگٹی کی بطور چیف آف بگٹی منتخب ہونے کے بعد بیکڑ میں وزیرِ اعلیٰ میرسرفراز بگٹی کے آبائی گھر میں باقائدہ دستاربندی کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں بگٹی قبائل کے معتبرین، عمائدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نوابزادہ زامران سلیم بگٹی نے سرفراز بگٹی کو پگڑی باندھ کر بگٹی قبیلےکا آٹھواں چیف منتخب کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ سرفراز بگٹی کی قیادت  میں  اتحاد، امن اور ترقی کے لیےکردار ادا کریں گے۔

تقریب کے دوران قبائلی عمائدین نے سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

منتخب چیف سرفراز بگٹی نے قبائلی روایات کے مطابق ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بگٹی قوم کی خدمت، انصاف اور اتفاق  رائے میری   ترجیحات  اور ذمہ داری ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  بندوق اٹھانے  والےگمراہ لوگ ہتھیار ڈال دیں اور واپس آجائیں، ریاست کے دروازے آپ کے لیےکھلے ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ  بندوق کے ذریعے آپ اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتے، ریاست کو  اپنی  رٹ  بحال کرنا  آتی ہے، ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور رہےگا۔

Back to top button