پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشیں ناکام بنائیں گے،سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ  غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی،پاکستان کیخلاف ہر طرح کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا    نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ   غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی، نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر سطح پر ان کی بات سنیں گے، سماجی اقدار میں پختہ شعور کے بغیر سوشل میڈیا نے قوم کو تقسیم کیا،نوجوانوں کے ساتھ ڈائیلاگ کا عمل جاری رکھیں گے۔نوجوانوں سے ہر فورم پر دلائل کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم

 

سرفراز بگٹی کاکہنا تھا کہ نوجوانوں کی رہنمائی پر مشتمل سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ نیشنل ورکشاپ کے ذریعے قومی سطح پر بلوچستان کا حقیقی تصور واضح ہوا۔ عالمی دنیا پیشگی تیاری کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب گئی، سماجی اقدار میں پختہ شعور کے بغیر سوشل میڈیا نے ہماری قوم کو تقسیم کیا۔صحت مند معاشرے میں انفرادی رائے رکھنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے، ذاتی رائے کو زمینی حقائق اور سچائی کے پیمانے سے ناپنا ضروری ہے، کسی بھی مقبول بیانیے کی گہرائی میں تصدیق ضروری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہر طرح کی سازشیں ناکام بنائیں گے، دہشت گردی کے عفریت، مذہبی اور لسانی بنیادوں پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی گئیں، پاک افواج اور قوم نے قومی یک جہتی سے ملک کے خلاف ہر طرح کی سازشوں کو ناکام بنایا۔

Back to top button