اداکارہ ثروت گیلانی کے گھر تیسرے ننھے مہمان کی دستک‘‘

ٹی وی و فلم کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی تیسری مرتبہ امید سے ہیں، اس بات کا اعلان اداکارہ نے فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کی ٹیم کیساتھ تصویر شیئر رکتے ہوئے کیا، اداکارہ نے نامور پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے 2014 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بیٹے بھی ہیں، جن میں روحان مرزا کی پیدائش 2015 اور عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوئے تھے۔اب 40 سالہ اداکارہ ثروت گیلانی نے تیسری مرتبہ حاملہ ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر کی ہے، اداکارہ نے فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کی ٹیم کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نئے مہمان کی آمد کا اعلان کرنے کے لیے اس سے بہتر تصویر نہیں ہوسکتی، ہم سب آج کی خوشی منا رہے ہیں اور کل کی خوشی کے منتظر ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ، فلمساز صائم صادق، علینہ خان سمیت دیگر اداکار ثروت گیلانی کے ساتھ موجود ہیں، یاد رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی نے ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ میں بھی کام کیا تھا۔اداکارہ کی جانب سے تیسری بار جلد ماں بننے کے اعلان کے بعد ساتھی اداکاروں نے بھی مبارک باد کے پیغامات لکھے، ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس، عائشہ ملک، غنا علی، میرا سیٹھی نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ثروت گیلانی کو مبارک باد دی۔جوائے لینڈ کی عالمی دنیا میں پزیرائی لیکن پاکستان میں پابندی سے متعلق بات کرتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ’کینز میں جیوری ایوارڈ حاصل حیران کن تھا تاہم ہمارے ملک میں لوگوں نے فلم دیکھے بغیر ہی نتیجہ اخذ کرلیا اور سوشل میڈیا پر تنقید شروع کر دی۔اداکارہ نے بتایا کہ’میں نے 20 سال تک مظلوم سسکتی ہوئی عورت کا کردار نبھایا ہے، اب چونکہ میں خواتین کے حقوق کی نمائندگی کرتی ہوں اس لیے میں وہ کردار دوبارہ نہیں کرسکتی، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم لوگوں کو خوش کرنے کے بارے میں سوچے بغیر ان موضوعات پر بات کریں، اگر ہم اب نہیں بولیں گے تو یہ موقع کبھی نہیں ملے گا۔
