نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے واپس وطن پہنچ گئے۔
نواز شریف جاتی امرا میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچے ہیں۔ وہ 15 نومبر کو علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔ انہوں نے لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کروانے کے علاوہ لندن میں پارٹی کے مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
