سعودی عرب،چارجر پھٹنے سےآگ بھڑک اٹھی،7افراد جاں بحق

سعودی عرب کےشہر الاحسامیں چارجرپھٹنےسےآتشزدگی کےنتیجے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے نخلستانی شہر میں اس وقت پیش آیا جب خاندان کےتمام افراد رات کوسوچکےتھے اورموبائل چارجربجلی کےساکٹ میں لگا ہوا تھا، گرم ہونے کی وجہ سےچارجرپھٹ گیااور آگ لگ گئی جو دیکھتےہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی، جب تک خاندان کے لوگوں کی آنکھ کھلی توآگ کافی پھیل چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق خاندان کےسربراہ اوران کی اہلیہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر دونوں زخمی ہوگئے جبکہ کمروں میں سوئے ہوئے بچوں کا دھویں کی وجہ سےدم گھٹ گیا اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

محکمہ شہری دفاع کو اطلاع ملی تو فوری طور پر متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچیں مگر اس وقت تک دم گھٹنے سے7 افراد چل بسے تھے۔

سعودی شہری دفاع نے کہا ہےکہ کسی بھی گھر میں آگ لگنےکی صورت میں اسے بجھانے میں مصروف ہونےکےبجائے وہاں موجود افراد کوبچانے کی فکر کی جائے اورفوری طور پر گھر خالی کیا جائے۔

Back to top button