سعودی عرب کی 10 لاکھ زائرین کو حج کی اجازت

سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ سے زائد زائرین کو حج کی اجازت دے دی، کرونا کے باعث بہت محدود تعداد میں لوگوں کو حج کی اجازت دی جا رہی تھی۔

دنیا بھر میں وائرس کے کیسز میں بڑی حد تک کمی اور اکثر آبادی کی مکمل ویکسینیشن کی بدولت اس سال بڑی تعداد میں لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی، وزارت حج کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ رواں برس دنیا بھر سے 10 لاکھ زائرین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی حکومت کے لیے بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ حج زائرین کے ساتھ مسجد نبویﷺ کی زیارت کرنے والوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنائے، ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ مسلمان محفوظ اور روحانی ماحول میں حج اور مسجد نبویﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کر سکیں، دنیا بھر میں اس سال پر ملک لوگ مختص کردہ کوٹے کے مطابق ہی حج کر سکیں گے جس میں انہیں صحت کے حوالے سے طے کردہ اصول و ضوابط پر عمل کرنا ہو گا۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 65سال سے زائد عمر کے افراد کے حج کرنے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ حج کرنے والوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، یہ رپورٹ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے پرانی نہ ہو، وزارت حج و عمرہ نے تمام زائرین سے درخواست کی ہے وہ ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور حج کی ادائیگی کے دوران صحت اور حفاظت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جدہ جانے والے طیارے کی ونڈ سکرین دوران پروازچٹخ گئی

واضح رہے کہ 2 سال قبل وبائی امراض کووڈ 19 کی وجہ سے حج، عمرہ سمیت دیگر مقاصد کے لیے آنے والے شہریوں پر کووڈ 19 کی ویکسین، پی سی آر ٹیسٹ سمیت قرنطینہ کی شرائط عائد کی گئی تھیں۔مارچ 2020 میں سعودی عرب نے ابتدائی طور پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نمازِ عشا کے ایک گھنٹے بعد سے نمازِ فجر سے ایک گھنٹہ قبل تک روزانہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button