سعودی عرب کا 3 کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

سعودی عرب نے 3 کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 کروز میزائل الخرج شہر کے باہر فضاء میں آنے والے تھے۔جنہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے جمعرات کی علی الصبح جاری بیان میں کہا کہ میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیے، جس سے شہری علاقوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزارت کے مطابق یہ کارروائی سعودی دفاعی استعداد اور بروقت نگرانی کی ایک مثال ہے۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں،سابق سعودی انٹیلی جنس چیف

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ترجمان نے بتایا کہ روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حالیہ حملے کے بعد سعودی حکام کے بروقت اور مؤثر ردعمل پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کی جانب سے علاقائی استحکام کو لاحق خطرات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Back to top button