سعودی عرب کی شام میں فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی مذمت

سعودی عرب نے شام کی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ شام کی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے اور یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہے۔یہ حملہ اسرائیل کی کھلی جارحیت ہےجو ایک خودمختار ملک کی سالمیت کے خلاف ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہےاور اس طرح کے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے کردار ادا کرے۔
روس کا ایران کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
علاوہ ازیں مصر،اردن، قطر اور کویت نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور شام کی خودمختاری کو یقینی بنانے اور ایسے حملوں کو روکنے کےلیے عالمی برادری کے کردار کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
