سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرزکے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی۔
سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کےڈپازٹ کی مدت میں مزیدایک سال کی توسیع کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک پاکستان کے پاس موجود ہیں، ان ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
