سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ2034 کی میزبانی مل گئی

سعودی عرب کو 2034 کےفیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے2034کےورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دینےکی تصدیق کی گئی۔
سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرےگا۔سعودی عرب کے5 شہروں کے15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔
عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی ہےکہ2030کےورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پرکریں گے۔
جنوبی امریکا میں بھی2030کے ورلڈکپ کے3میچز کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 4اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئےبولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
سعودی عرب نےفیفا ورلڈکپ کیلئےتیاریاں شروع کردی تھیں اورجدیدطرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔
