سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کی مدد کی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ سعودی عرب پاکستان کا مربی دوست اور برادر ملک ہے،سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کی مددکی ہے،کوئی بھی حکومت ہو سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی مددکی ہے۔

تونسہ شریف میں کچھی کینال منصوبےکی بحالی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف کےسب لوگ گواہ ہیں کہ کس بے دردی سے اس غریب قوم کا پیسہ بربادکیا گیا اور الحمدللہ 2018 میں نوازشریف کےدور میں اس منصوبےکو مکمل کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ کچھی کینال منصوبے کی فزیبلٹی کا آغاز وزیراعظم نوازشریف کےدور میں کیا گیا اور جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں کچھی کینال منصوبےکا بیڑاغرق کیا گیا، بغیر ٹینڈر کیے منصوبہ ٹھیکیداروں کے حوالےکیا گیا۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست دائر

انہوں نےکہاکہ کچھی کینال کی بحالی پربلوچستان اور پنجاب کے وزرائےاعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعلیٰ بلاچستان کی ذاتی کاوشوں سےکچھی کینال کی بحالی کامرحلہ مکمل ہوا، کچھی کینال منصوبے کےاصل محسن نواز شریف ہیں۔

Back to top button