سعودیہ ہمارا برادر ملک ہے، ہماری کارروائیاں صرف دشمن کے خلاف ہیں: عباس عراقچی

 

 

 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب کو اپنا برادر ملک سمجھتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں،ایران کی کارروائیاں صرف دشمن جارح قوتوں کےخلاف ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ہماری کارروائیاں ان دشمن قوتوں کے خلاف ہیں جو نہ عربوں کا احترام کرتی ہیں اور نہ ایرانیوں کا اور نہ ہی کسی کو سکیورٹی فراہم کرسکتی ہیں۔

 ایران جنگ کے اختتام پر آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھولا جائیگا، مارکو روبیو

عباس عراقچی نے کہا کہ ذرا دیکھیں کہ ہم نے ان کی فضائی کمان کے ساتھ کیا کیا،دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو تباہ کردیا۔اب وقت آگیا ہےکہ امریکی فورسز  کو خطے سے نکالا جائے۔

 

Back to top button