سعودی عرب نے ایرانی سفارتی عملے کو ملک سے نکلنے کا حکم دیدیا
22 مارچ, 2026

سعودی عرب نے ایران کے سفارتی عملے کو ملک سے نکلنے کا حکم جاری کیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی فوجی اتاشی، اسسٹنٹ فوجی اتاشی اور سفارتخانے کے دیگر تین ارکان کو 24 گھنٹوں کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے اور مملکت ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
روس کا ایران کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
سعودی حکام نے ایران پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اقدامات خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان کے نتائج بھی نہایت سنگین ہوں گے۔
22 مارچ, 2026
