سعودی عرب نے ٹرمپ کی ابراہم معاہدےکی پیشکش مسترد کردی

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات میں ابراہم معاہدوں میں شمولیت کی امریکی پیشکش مسترد کر دی۔

سعودی گزٹ کے مطابق ولی عہد نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا کوئی بھی اقدام فلسطینی ریاست کے قیام کی ایک قابلِ اعتبار، ناقابلِ واپسی اور وقت کے پابند منصوبے کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے اور انہوں نے ملاقات کے بعد یہ موقف عوامی طور پر بھی دہرایا۔

امریکی اہلکاروں کے مطابق، 18 نومبر کی ملاقات میں صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد سعودی اسرائیلی تعلقات میں پیش رفت کی توقع کی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے معاونین نے ولی عہد کو پہلے سے آگاہ کیا تھا کہ ٹرمپ اس معاملے پر پیش رفت چاہتے ہیں۔

تاہم جب ٹرمپ نے ولی عہد پر زور دیا کہ سعودی عرب معاہدے میں شامل ہو جائے جو ان کی پہلی مدت کا اہم خارجہ پالیسی کارنامہ ہے تو بات چیت تناؤ کا شکار ہو گئی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ امریکی فریق مایوسی محسوس کر رہا تھا جبکہ ولی عہد نے اپنے موقف پر قائم رہے۔

 

 

Back to top button