ایران کےحملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سعودی عرب نے واضح کر دیا

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ ایرانی جارحیت کے بزدلانہ حملوں کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق منگل کی شب سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔
اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام پر اس کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران مملکت کے ائیرپورٹس پر پھنسے خلیجی شہریوں کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ایرانی کارروائیاں: دبئی میں امریکی قونصل خانے پرحملہ، سعودیہ میں CIA سٹیشن تباہ
اس کے علاوہ کابینہ نے سعودی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور پاکستان کے احتساب ادارے نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) کے درمیان بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشتوں کو بھی منظوری دی۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ اقدامات اس عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ مملکت اپنے شہریوں کی حفاظت اور خطے میں سلامتی و استحکام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
