وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی وفدکےہمراہ ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سےسے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،دفاعی تعلقات کےفروغ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ساتھ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے جنرل الرویلی کا خیرمقدم کیا اور برادر مملکت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ہر وقت فراہم کی جانے والی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی پر سعودی عرب کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
شہبازشریف نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران ریاض کے اپنے انتہائی کامیاب دوروں کا ذکر کیا جن کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے۔
وزیراعظم نے ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کیا۔
