فیلڈمارشل سے سعودی جنرل کی ملاقات ،عسکری تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال

فیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی ملاقات،عسکری تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل نے فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر سے ملاقات میں دونوں مالک کے درمیان عسکری تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا اور خصوصاً پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، اسٹریٹجک اور مضبوط عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔دفاعی اشتراک، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا جو دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی بنیاد ہیں۔

معزز مہمان نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ مضبوط تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

Back to top button