آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی ملاقات
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سےملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں مختلف شعبوں میں برادرانہ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ آرمی چیف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کےلیے غیرمتزلزل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کاکہنا تھاکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانےکے اقدامات تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ پاکستانی عوام سعودی عرب کےلیے گہری عزت اور محبت رکھتےہیں،آرمی چیف نے سعودی وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد تین روزہ دورےپر اسلام آباد پہنچاتھا۔وفد میں سعودی عرب کی تعمیراتی،انجینئرنگ،انفارمیشن ٹیکنالوجی،زراعت،خوراک اور پیٹرولیم کی کمپنیوں کے مائندے شامل ہیں۔تین روزہ دورے کےدوران سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کےمعاہدوں کو حتمی شکل دیےجانے کا امکان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی وفد کےاعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
پاکستان نے سلامتی کونسل میں بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر اظہار تشویش کردیا