گلگت بلتستان میں عام انتخابات کا شیڈول جاری

 

 

 

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کےلیے پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کےمطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 سے 8 دسمبر 2025 تک جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9 دسمبر کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 16 دسمبر کو مکمل کی جائے گی۔

کاغذات پر اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور ان اعتراضات پر فیصلے 27 دسمبر کو سنائے جائیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 28 دسمبر کو جاری کی جائے گی، 29 دسمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہو گی، 30 دسمبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

 

Back to top button