پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ تین ملکی ٹورنامنٹ 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا آغاز 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے مابین افتتاحی میچ سے ہوگا۔ ہر ٹیم دوسرے دونوں فریقوں کے خلاف دو، دو میچز کھیلے گی، جب کہ 7 ستمبر کو پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
29اگست کوافغانستان بمقابلہ پاکستان،30اگست کو یو اے ای بمقابلہ پاکستان،یکم ستمبر کویو اے ای بمقابلہ افغانستان،2ستمبر کوپاکستان بمقابلہ افغانستان،4ستمبر کوپاکستان بمقابلہ یو اے ای،5ستمبر کوافغانستان بمقابلہ یو اے ای،7ستمبرکوفائنل ہوگا۔
یہ سیریز تینوں ٹیموں کے لیے ایشیا کپ سے قبل ایک اہم وارم اپ موقع فراہم کرے گی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ثابت ہو سکتی ہے۔
خاص طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچز ہمیشہ سے ہائی وولٹیج اور دلچسپ ثابت ہوئے ہیں جبکہ یو اے ای کی ٹیم بھی اپنی سرزمین پر اپ سیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
