کینیڈا کے سکول میں فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق، 25 زخمی ہوگئے

کینیڈا کے صوبے کولمبیا کے علاقے تھمبلر ریج میں واقع ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں مبینہ حملہ آور سمیت 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح شخص نے اسکول کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک زخمی شخص اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق مزید دو افراد ایک قریبی گھر سے مردہ حالت میں پائے گئے، اور ابتدائی تحقیقات سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کا تعلق بھی اسی واقعے سے ہو سکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دو شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر 25 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Back to top button