پنجاب حکومت کا یکم اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی ادارے یکم اپریل سے دوبارہ کھلیں گے اور آن لائن کلاسز کی طرف جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا تدریسی سرگرمیوں کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہفتے کے 5 دن کلاسز فزیکل ہوں گی اور ہائبرڈ یا آن لائن نظام کو نافذ نہیں کیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولنے کے بارے میں نوٹیفکیشن بھی غیر مصدقہ اور جعلی ہے۔ طلبا کو ہدایت کی گئی کہ وہ اداروں میں آئیں اور معمول کے مطابق پڑھائی میں شرکت کریں کیونکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Back to top button