ایلون مسک کی کمپنی کا نیا انسان نما روبوٹ تیار
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک نے انسان نما روبوٹ آپٹیمس کا نیا پروٹوٹائپ ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔ایلون مسک نے انسان نما روبوٹ کے نئے ورژن کی ویڈیو پوسٹ کی۔
خیال رہے کہ آپٹیمس پہلا پروٹو ٹائپ روبوٹ اکتوبر 2022 میں ٹیسلا اے آئی ڈے کے موقع پر پیش کیا گیا تھا۔اب آپٹیمس جنریشن 2 روبوٹ کو تیار کیا گیا ہے اور ویڈیو میں بتایا گیا کہ اس کی چلنے کی رفتار کو 30 فیصد بڑھایا گیا
ہے۔