پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بھی ڈرا ہو گیا

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بھی ڈرا ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے. رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو جیت کے 506 رنز کا ہدف دیا تھا. تگڑا ہدف ملنے کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی.
میچ کو مجموعی طور پر ایک بورنگ میچ قرار دیا جا رہا تھا تاہم کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا. میچ میں محمد رضوان نے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی جبکہ کپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری سے محض 4 رنز کی دوری پر تھے کہ بد قسمتی سے آوٹ ہو گئے. بابر اعظم 196 رنز پر نیتن لیون کی گیند پر آؤٹ ہوئے.
کراچی ٹیسٹ:آسٹریلیا کا پاکستان کو فتح کیلئے 506 رنز کا ہدف
کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے شراکت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا. دونوں بیٹرز نے چوتھی اننگز کی شراکت 500 سے زائد گیندیں کھیل کر بنائی جو کہ کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
