دوسرا ٹیسٹ:کینگروزٹیم پہلی اننگزمیں 391 رنزپرآل آئوٹ

لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کینگروز کی ٹیم 391 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کینگروز نے 232 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی، ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذمے دارانہ کھیل پیش کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 135 رنز کی شراکت قائم کر کے آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم کردی جبکہ اس دوران دونوں نے نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ اس وقت ملی جب ایلکس کیرئیر 65 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

لاہور ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، آسٹریلیا نے 232 رنز جوڑ لیے

کیمرون گرین نے بھی 79 رنز کی اننگز کھیلی لیکن نسیم شاہ نے ان کی وکٹیں بکھیر کر تیسری وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنانے والے مچل سٹارک کو چلتا کر دیا، نسیم نے بہترین باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نیتھن لائن کی اننگز کا بھی خاتمہ کر دیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 391رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، نسیم شاہ اور شاہین نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے پہلے دن اننگز کی ابتدا میں ہی دو وکٹیں گنوانے کے باوجود سٹیو سمتھ اور عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر 232 رنز بنائے، عثمان خواجہ نے 91 اور سمتھ نے 59رنز کی اننگز کھیلی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گئے تھے۔

Back to top button