پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اسلحے کی نمائش اور اجتماعات پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں آئندہ 10 روز کے لیے اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کے جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔
اس کے علاوہ، صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے آج اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
