راولپنڈی میں دفعہ144نافذ،احتجاجی مظاہروں پرپابندی عائد

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ144نافذکردی گئی۔

  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ضلع بھر میں 4 اگست سے 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

پی ٹی آئی کے کل احتجاج کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے سی پی او راولپنڈی کو مراسلہ بجھوا دیا۔

مراسلے میں جیل انتظامیہ نے سفارش کی ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اضافی سیکیورٹی جیل کے اطراف تعینات کی جائے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مراسلے کے بعد سی پی او نے جیل کے اطراف اضافی سیکیورٹی تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو کل (5 اگست) 2 سال مکمل ہوجائیں گے، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

Back to top button