خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کاگرینڈآپریشن،13خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کوجہنم واصل کردیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کارروائیاں کی، باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3خوارج جہنم واصل ہوئے۔علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں 13 خوارج کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اورباڑہ میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔

Back to top button