قلات،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور اس دوران 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں دیگر ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’عزم استحکام‘ ویژن کے تحت انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Back to top button