قلات،سکیورٹی فورسزکاآپریشن،4دہشت گردجہنم واصل

قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 4 بھارتی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق یہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا جانے والا آپریشن 19 اور 20 جولائی کو بلوچستان کے ضلع قلات میں انجام دیا گیا۔
آپریشن فتنہ الہند تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر شروع کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جو بھارت کے ایما پر کارروائیاں کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی دہشت گردانہ وارداتوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم کی پختہ وابستگی کے ساتھ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا عزم دہراتے ہیں۔
